Tuesday 13 July 2021

ذندگی کے تمام مسائل کا حل کیسے ممکن؟

 اسلام ہی تمام مسائل کا حل

 

سوال:

ذندگی کے تمام مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟

جواب: 

بحثیت مسلمان میرا ایمان ہے کہ ذندگی کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف دین اسلام میں ہی موجود ہے۔ اور یہ بات خالق حقیقی اللہ پاک نے قرآن پاک میں یوں بیان کی ہے کہ

 

الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا“ (سورہ مائدہ: 3)

ترجمہ: ”آج میں پورا کرچکا تمہارے لئے دین تمہارا‘ اور پورا کیا تم پر میں نے احسان اپنا‘ اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو بطور دین۔"

گو کہ پہلی بات سمجھنے کی ہے کہ اللہ رب اللعالمین بنی نوع انسانوں پر اپنا پیغام پورا فرما چکا۔ اور یہ آیت ختم نبوت کی بھی دلیل ہوئی کہ اب کوئی نبی یا رسول بھی نہیں آئے گا ۔ اسکے ساتھ دوسرا پیغام یہ کہ اللہ پاک نے اپی نعمت و احسان کی بھی تکمیل فرما دی گو کہ بنی نوع انسانیت کو جو مسائل درپیش آ سکتے تھے ان کا احاطہ کر دیا گیا ۔ ان کی بابت واضح احکامات نازل فرما دئیے گئے ہیں۔ تیسری بات جو اس آیت سے معلوم ہوتی ہے وہ یہ کہ اسلام ہی ایسا مذہب ہے جو اپنے اندر دین کی اصطلاح سموئے ہوئے ہے اور یہ دین کی اصطلاح ایک مکمل نظام ذندگی کی ترجمان ہے یعنی اس میں اقتصادی، معاشی، سماجی، معاشرتی گو کہ ہرچیز کا جواب موجود ہے اور یہی اللہ پاک کی پسند ہے اور جو خالق کی پسند ہو اسی میں مخلوق کی نجات ہوتی ہے۔ 

ان شاء اللہ رب العزت آئندہ بلاگ میں ہم بات کریں گے کہ ہم اپنے مسائل کو حل کرنے کی جانب کیوں نہیں جاتے  جبکہ ہمارے پاس واضح احکامات موجود ہین۔